ہومتازہ ترینروسی صدر انسانیت کی خاطر جنگ روک دیں، اقوام متحدہ

روسی صدر انسانیت کی خاطر جنگ روک دیں، اقوام متحدہ

روسی صدر انسانیت کی خاطر جنگ روک دیں، اقوام متحدہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ نے روس سے اپیل کی ہے کہ روسی صدر انسانیت کی خاطر جنگ روک دیں. اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نےروسی صدر ولادیمیر پوتن سے یوکرین میں جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے دنیا میں امن کے لیے فوری طور پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور روسی صدر کے نام پیغام میں کہا پہلے ہی کافی لوگ مر چکے ہیں، انسانیت کے نام پر یوکرین سے روسی فوج واپس بلائی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین روس تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریس نے روس پر زور دیا ہے کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے، صدر پوتن امن کو موقع دیں۔

سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ، 3 روز کے دوران سلامتی کونسل کا یہ دوسرا ہنگامی اجلاس ہو گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل