ہومتازہ ترینروس ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے، اسے ہماری فوج کی ضرورت...

روس ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے، اسے ہماری فوج کی ضرورت نہیں، چین

روس ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے، اسے ہماری فوج کی ضرورت نہیں، چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اعلان کیا کہ روس یوکرین کی صورت حال سے اپنے طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے چین کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بریفنگ میں ایک مغربی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس مضبوط ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی ایک عظیم طاقت ہے۔ اسے چین یا دوسرے ممالک کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی سفارت کار نے کہا کہ اس معاملے پر بیجنگ کا موقف امریکی قیادت کے خیالات سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کام نہیں کریں گے جیسا کہ امریکہ کرتا ہے، جو یوکرین کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کی صبح ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ڈون باس ریپبلک کے سربراہوں کی درخواست پر میں نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو یوکرینی فوج کی جانب سے بدسلوکی کا شکار ہیں اور آٹھ سال تک کیف حکومت کی طرف سے ان کی نسل کشی کی گئی، ان کی مدد کی جا سکے۔ روسی رہنما نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کا یوکرائنی علاقوں پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل