ہومپاکستانوزیر اعظم عمران خان نے نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے

وزیر اعظم عمران خان نے نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے

اشتیاق ہمدانی (صداۓ روس)
وزیر اعظم عمران خان نے نامعلوم سپاہی کی یادگار پر پھول چڑھائے اور نامعلوم سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا. کریملن کے عقب میں واقع َ الیگزینڈر پارک میں دوسری جنگ عظیم میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نامعلوم سبپاہی کی یادگار موجود ہے. اس دوران روسی فوجی بینڈ نے دھنیں بجائیں اور پاکستان اور روس کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں. روسی فوجی دستے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سلامی بھی پیش کی گئی. روس میں اس یادگار کو انتہائی اہمیت حاصل ہے. واضح رہے روس آنے والے سربراہان مملکت اپنے دورے کے دوران اس نامعلوم فوجی کی یادگار پر حاضری دیتے ہیں اور پھول چڑھاتے ہیں. گمنام روسی فوجی کی اس یادگار پر آگ کا ایک شعلہ ہمیشہ جلتا رہتا جو کبھی نہیں بھجتا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل