ہومتازہ ترینیوکرین کا روس سے مختلف فارمیٹس میں سیکیورٹی پر بات کرنے کا...

یوکرین کا روس سے مختلف فارمیٹس میں سیکیورٹی پر بات کرنے کا اعلان

یوکرین کا روس سے مختلف فارمیٹس میں سیکیورٹی پر بات کرنے کا اعلان

کیف (صداۓ روس)
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدارتی انتظامیہ کی طرف سے پوسٹ کیے گئے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین روس سمیت ہر کسی کے ساتھ سلامتی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی سلامتی ہمارے پڑوسیوں کی سلامتی سے منسلک ہے۔ اس وقت پورے یورپ کی سلامتی پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم، ہمارا بنیادی ہدف یوکرین میں امن اور ہمارے شہریوں کی سلامتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم ہر کسی کے ساتھ بشمول روس سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں. یاد رہے 21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے رہنماؤں کے ساتھ دوستی، تعاون اور باہمی مدد کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

جس کے بعد یوکرین نے ان آزاد ہونے والی ریاستوں اور اس میں رہنے والے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ شروع کردیا تھا، جس کے جواب میں آج روسی صدر نے یوکرینی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنے کیلئے محدود فوجی آپریشن کے آغاز کا حکم دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل