ہومپاکستانپاک روس تعلقات پر ہمارا کیا موقف ہے، پاکستان کو بتا دیا،...

پاک روس تعلقات پر ہمارا کیا موقف ہے، پاکستان کو بتا دیا، امریکا

پاک روس تعلقات پر ہمارا کیا موقف ہے، پاکستان کو بتا دیا، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے. امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے، جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس پر باور کرائے کہ عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے بچا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پوتن سے آج اہم ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل