ماسکو(صداۓ روس)
روسی فوج نے جمعرات کو یوکرین کی افواج کے خلاف دونباس میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی پابندیوں کو ایک طرف رکھا اور دوسرے ممالک کو خبردار کیا کہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کے نتیجے میں ایسا سبق سکھائیں گے گی تاریخ یاد رکھے گی. یوکرین کی قیادت نے کہا کہ کم از کم 40 افراد اب تک مارے جا چکے ہیں جسے اس نے “مکمل پیمانے پر جنگ” کہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارے ملک کو مشرق، شمال اور جنوب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ صدر پوتن نے مغرب کو تنازع سے دور رہنے کی دھمکی دے دیتے ہوئے ہے کہا کہ کسی نے روکا یا روس کے لیے خطرہ بنا تو ایسا جواب دیں گے جو دنیا نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔