ہومتازہ ترینروس نے یوکرین پرحملہ نہیں کیا، چین کا حملہ قرار دینے سے...

روس نے یوکرین پرحملہ نہیں کیا، چین کا حملہ قرار دینے سے انکار

روس نے یوکرین پرحملہ نہیں کیا، چین کا حملہ قرار دینے سے انکار

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے یوکرین پر روس کے اقدام کو “حملہ” قرار دینے کو مسترد کر دیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، یہاں تک کہ چین نے یوکرین میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، یوکرین پر روسی فوج نے حملہ نہیں کیا، جیسا غیر ملکی میڈیا پر بیان کیا جا رہا ہے۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ تمام فریقین کے تحفظ کے جائز خدشات کا احترام کیا جائے گا، روس آزاد ملک ہے، وہ اپنے مفادات کی بنیاد پر فیصلے کر سکتا ہے۔ چینی وزاتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر اعتراض ہے۔ بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ ممالک آگ بھڑکانے میں امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل