روسی فوج کی پیش قدمی، جرمن جاسوس ایجنسی کا سربراہ یوکرین سے فرار
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن نیوز میگزین فوکس نے رپورٹ کیا کہ جرمنی کی فیڈرل انٹیلی جنس سروس (BND) کے صدر سپائی ماسٹر برونو کاہل کو خصوصی ایجنٹ یوکرین سے پولینڈ نکل کر لے گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کاہل یوکرین کے ساتھیوں سے ملاقات کے لیے کیف میں تھے جب روسی افواج شہر پر چڑھ دوڑیں۔ کاہل مبینہ طور پر یوکرین میں روس کے فوجی حملے سے کئی دن پہلے کیف پہنچے تھے۔ فوکس نے رپورٹ کیا کہ جب جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے اپنے شہریوں سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا تو جرمن پولیس کی ایک خصوصی دستے نے سفارت کاروں اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو وہاں سے نکال دیا۔
جیسا کہ روس نے تیزی سے یوکرین کی فضائی حدود کا کنٹرول حاصل کر لیا اور یوکرینی فضائی یونٹس کیف میں بند ہو گئے تھے جس کے بعد کاہل وقت پر اس انخلاء یونٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے. میگزین نے بتایا کے جرمن جاسوس سربراہ کو جمعے کو پولینڈ بھیجا گیا۔