ہومانٹرنیشنلہتھیار ڈالنے والی یوکرینی فوجیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری قائم

ہتھیار ڈالنے والی یوکرینی فوجیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری قائم

ماسکو(صداۓ روس)
پیپلز ملیشیا کے سربراہ ایڈورڈ باسورین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (DPR) پیپلز ملیشیا نے ہتھیار ڈالنے والے یوکرین کی مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے ایک انسانی ہمدردی کی راہداری قائم کی ہے، جس کے نتیجے میں انھیں انہیں خوراک اور طبی امداد فراہم کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کے ایسے اہلکارجو رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں، ان کے لیے منظم انسانی راہداری کے ذریعے جنگ زدہ علاقے سے نکلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کی جانب سے ہتھیار ڈالنے والے ہر ضرورت مند فوجی کو طبی امداد، کپڑے اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

باسورین نے ایک بار پھر یوکرین کے فوجیوں اور افسروں کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر تصادم اور لڑائی کو مسترد کر کے اپنی جانیں بچائیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا مجرم یوکرائنی حکومت اور اولیگارچز کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل