ہومتازہ ترینروس نے برطانوی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی

روس نے برطانوی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی

روس نے برطانوی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے فضائی ٹریفک ریگولیٹرز نے اعلان کیا کہ روس نے برطانیہ سے منسلک یا برطانیہ میں رجسٹرڈ کسی بھی شخص کی ملکیت، لیز پر یا آپریٹ کیے جانے والے” تمام طیاروں تک روسی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے. یاد رہے اس سے قبل Rosaviatsia نے کہا تھا کہ یہ پابندی ماسکو نے جوابی اقدامات کے طور پر اٹھائی اور اس میں روسی فضائی حدود کے ذریعے ٹرانزٹ پروازیں شامل ہیں۔ ریگولیٹر نے کہا کہ پابندی برطانوی قیادت کے اسی طرح کے روس مخالف فیصلوں کے جواب میں لگائی گئی ہے۔ واضح رہے برطانیہ نے جمعرات کو روسی قومی ایئر لائنز ایرو فلوٹ پر اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ ان پابندیوں کے پیکج کا حصہ تھا جو روس کو یوکرین پر اس کے فوجی حملے کے لیے سزا دینے کے لیے لگائی گئی تھی۔

Rosaviatsia نے کہا کہ روس نے اس اقدام کے بارے میں برطانیہ کے ساتھ مشاورت کرنے کی کوشش کی، لیکن اس درخواست کو مسترد کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں روس نے بدلہ لینے کا یہ فیصلہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل