ہومUncategorizedڈالر کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے روس کا بریکس ممالک...

ڈالر کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے روس کا بریکس ممالک کو مشورہ

ڈالر کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے روس کا بریکس ممالک کو مشورہ

ماسکو(صداۓ روس)
ڈالر کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے روس کا بریکس ممالک کو مشورہ دیا ہے. روس نے دنیا میں ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں کے گروہ بریکس سے، برآمدات اور درآمدات کے لئے اپنی اپنی قومی کرنسیوں کو استعمال کرنے اور ادائیگی کے سسٹم کو ضم کرنے کی اپیل کی ہے۔ روس نے دنیا میں ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتوں کے گروہ بریکس سے، جس میں وہ خود بھی شامل ہے، برآمدات اور درآمدات کے لئے اپنی اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے اور ادائیگی کے سسٹم کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ گروہ ہندوستان، روس، چین، برازیل اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔

روس کے وزیر خزانہ اینٹن سیلوانوف نے بریکس کے وزراء کے اجلاس میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے عالمی پیمانے پر اقتصادی حالت ابتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو سزا دینے کے لئے اٹھائے گئے قدم سے امریکی ڈالر پر منحصر بین الاقوامی نقدی و مالیاتی سسٹم کی بنیاد بھی تباہ ہو گئی ہے، جس سے ہمیں کچھ میدانوں میں تیزی سے کام کرنے کی ضروت ہے۔ سیلوانوف نے کہا کہ ہمیں برآمدات و درآمدات کے لئے قومی کرنسی کے استعمال، مالیاتی نظام کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور بریکس کی آزاد ریٹنگ ایجنسی بنانے کی ضرورت ہے۔

روس نے سویفٹ کی جگہ پر ایس پی ایف ایس نامی بینکنگ نظام سے مربوط میسیجنگ سسٹم قائم کیا ہے۔ اسی طرح اس نے ایم آئی آر نامی کارڈ سے ادائیگی کا سسٹم بنایا ہے جو سنہ 2015 سے کام کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل