ہومانٹرنیشنلمیزائل کیسے فائر ہوا، بھارت کی وضاحت سے فلپائن مطمئن نہیں

میزائل کیسے فائر ہوا، بھارت کی وضاحت سے فلپائن مطمئن نہیں

میزائل کیسے فائر ہوا، بھارت کی وضاحت سے فلپائن مطمئن نہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کی طرف میزائل کیسے فائر ہوا، بھارت کی وضاحت سے فلپائن مطمئن نہیں ہو سکا. فلپائن نے انڈیا سے براہموس میزائل کے ’حادثاتی طور پر فائر‘ ہونے کی وضاحت طلب کی تھی جس کے جواب سے تاحال فلپائن کی انتظامیہ مطمئن نہیں ہے۔ بھارت کے فلپائن میں سفیر شمبھو ایس کمارن نے دونوں ملکوں کی پارٹنر شپ پر انانتا سینٹر کے ورچول سیمینار میں اس حوالے سے بات کی۔ فلپائن نے بھارتسے براہموس میزائل کی خریداری کا 375 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ بھارت کی وزارت دفاع نے غلطی سے میزائل چل جانے اور پاکستان میں گرنے کی تصدیق کی تھی۔ بھارت کے سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا فلپائن نے براہموس میزائل کے غلطی سے فائر ہونے پر اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں؟ شمبھو ایس کمارن کا جواب تھا کہ انہوں نے معاملے پر فلپائن کے وزیر دفاع سے گفتگو کی ہے۔

بھارت کی براہموس ایروسپیس سے فلپائن میرینز کے لیے میزائل خریدنے کے معاہدے پر فلپائنی وزیر دفاع لوریزانا نے دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں فلپائن کو براہموس کی تین بیٹریاں فراہم کی جا چکی ہیں۔
رواں سال کے آغاز پر کیے گئے اس معاہدے کو بھارت نے اپنی اسلحہ سازی کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا تھا۔
فلپائن دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے بھارت سے براہموس میزائل خریدے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 مارچ کو بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نو مارچ کو ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث ایک میزائل ’حادثاتی طور پر‘ چل گیا تھا جو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ انڈیا نے میزائل کا نام نہیں بتایا تھا تاہم یہ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان میں گرنے والے میزائل براہموس ہی تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل