ہومتازہ ترینروسی فوج نے ماریوپول شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

روسی فوج نے ماریوپول شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

روسی فوج نے ماریوپول شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ماریوپول مکمل طور پر روس کے قبضے میں آ چکا ہے، محض مضافات میں کچھ جھڑپیں ہو رہی ہے. روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ماریوپول کو ‘مکمل طور پر کلیئر’ کر دیا گیا ہے اور مضافات میں ہولڈ آؤٹ جنگجوؤں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو ‘ہتھیار ڈالنے’ کو کہا گیا ہے۔ روس کے اس دعوے کی کہ ماریوپول کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے کی بین اقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے – اس جنگ کے دوران اس شہر میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یہ شہر بدترین انسانی تباہی کا منظر پیش کرنے لگا. یاد رہے روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد روسی افواج کے قبضے میں آنے والا یہ ایک بڑا شہر ہے.

روسی وزارت دفاع کے چیف ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ماریوپول کے پورے شہری علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور یوکرائنی مسلح گروپ کے باقی بچنے والے فوجیوں کی اس وقت مکمل طور پر ناکہ بندی کر دی گئی ہیں. ان کی جان بچانے کا واحد موقع رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل