ہومانٹرنیشنلبھارت میں تجاویزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک تباہ کردیں گئیں

بھارت میں تجاویزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک تباہ کردیں گئیں

بھارت میں تجاویزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک تباہ کردیں گئیں

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت میں تجاویزات کے نام پر مسلمانوں کی املاک تباہ کردیں گئیں. بھارتی سرکار کے متنازعہ آپریشن کے دوران مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار کر دی گئیں ہیں. مودی سرکار نے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار کردیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہندوؤں کے جلوس کے دوران فسادات کے بعد غیر قانونی تعمیرات ڈھانے کے لیے انسدا د تجاوزات آپریشن شروع کیا گیا اور اس دوران خاص طو ر پر مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایاگیا۔ وزیراعظم مودی کی انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر انتظام نئی دہی کی بلدیہ نے جہانگیر پوری آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر صبح سویرے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کرکے 40برس سے قائم مسلمانوں کے گھر اور دکانوں پر بلڈوزر چڑھادیے گئے۔

اس دوران مسلمانوں کو گھروں اوردکانوں سے سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے آپریشن بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اس سلسلے میں انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر جلد ہی سماعت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل جہانگیر پوری میں ہندوؤں کا جلوس مسجد کے سامنے سے گزرا۔ اس دوران شرپسندوں نے اشتعال انگیز حرکتیں کیں،جس پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات شروع ہوگئے تھے۔ پولیس نے اب تک 23 ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے ہندوحملہ آوروں کے بجائے درجنوں مسلمانوں کوگرفتارکررکھا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل