ہومانٹرنیشنلروس گرفتار برطانوی قیدیوں سے ہمدردی کا سلوک کرے، برطانوی وزیر اعظم

روس گرفتار برطانوی قیدیوں سے ہمدردی کا سلوک کرے، برطانوی وزیر اعظم

روس گرفتار برطانوی قیدیوں سے ہمدردی کا سلوک کرے، برطانوی وزیر اعظم

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے گرفتار برطانوی شہری ایڈن اسلن اور شان پنر کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کریں۔ جانسن نے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ برطانوی شہریوں کو اس جنگ میں جانے سے روکیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ کچھ عرصے سے یوکرائنی افواج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور یہ کرائے کے فوجی نہیں تھے. برطانوی وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ مجھے امید ہے کہ برطانوی قیدیوں کے ساتھ دیکھ بھال اور ہمدردی کا برتاؤ کیا جائے گا۔

روسی قید میں موجود برطانوی کرائے کے فوجی اسلن کے اہل خانہ نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک اور گرفتار برطانوی شان پنر کے اہل خانہ کے ساتھ وہ دفتر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ روسی حکام بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ایڈن اور شان کی رہائی محفوظ بنائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل