ہومانٹرنیشنلروس میں عید اور نمازعید کب ہوگی ؟

روس میں عید اور نمازعید کب ہوگی ؟

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں کل 30 ویں روزہ ہوگا، اس طرح سے 2 مئی 2022 سوموار کے دن عید الظر منائی جائے گی. ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں 2 مئی کو عید الفطر کا خطبہ اور نماز صبح 7.00 سے 08.00 ہوگی . صدائے روس کے زرائع کے مطابق اس بار پاکستانی سفارت خانہ میں نماز عید ادا نہیں کی جائے گی. اس لئے ماسکو میں مقیم پاکستانی اپنے سفارتخانے کے بجائے مساجد کا رخ کریں.
روس میں مسلمان 2 مئی کو عید الفطر منائیں گے۔ اس کا اعلان جمعہ 29 اپریل کو کیا گیا۔ ماسکو میں، ماسکو ریجین میں 2 مئی کی صبح ٹی وی چینلز، پرنماز عید کی نشریات کا براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس طرح، نوکوزنسک تاریخی مسجد سے صبح 7:00 سے 360° ٹی وی چینل پر، اور ماسکو کیتھیڈرل مسجد سے روس 1 ٹی وی چینل پر 9:00 بجے نشر کی جائے گی۔
28 اپریل کو ماسکو ریجن کے مفتی روشان ابیاسوف نے اعلان کیا تھا کہ ماسکو ریجن میں عید الفطر کی نماز کے لیے 54 مقامات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل