ہومانٹرنیشنلفن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے تعلقات خراب ہوں گے...

فن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے تعلقات خراب ہوں گے چین کا ردعمل

فن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے تعلقات خراب ہوں گے چین کا ردعمل

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے کہا ہے کہ نیٹو میں فن لینڈ اورسویڈن کی شمولیت سے تعلقات خراب ہوں گے. نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت کی درخواست پر چین کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے رد عمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت سے بیجنگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہونچے گا۔ اطلاعات کے مطابق،ژائو لیجیان نے کہا کہ فن لینڈ کا نیٹو میں شامل ہونا بیجنگ-ہیلسنکی تعلقات میں نئے عناصر کے داخل ہونے کا سبب بنے گا، جو دونوں ملکوں کے ہمیشہ سے چلے آرہے اچھے تعلقات کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی سکورٹی کے موضوع پر چین کا موقف واضح ہے اور بیجنگ کو امید ہے کہ سبھی فریق سکیورٹی کے ایک دوسرے پر منحصر ہونے کے اصول پر پابند ہونگے اور ایک دوسرے کی جائز تشویش کا احترام کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست پر روسی حکومت کا بھی منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔ روسی صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے بھی پیر کے روز فن لینڈ اور سویڈن کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فوجی اتحاد کے پھیلتے دائرے سے یورپ کی سکیورٹی میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل