ہومتازہ ترینیورپ کے ساتھ روابط اب روس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں،...

یورپ کے ساتھ روابط اب روس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں، لاوروف

یورپ کے ساتھ روابط اب روس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں، لاوروف

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر NTV چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے ہمیشہ مغرب اور مشرق دونوں کے ساتھ رابطہ رکھا ہے لیکن اب یورپ کے ساتھ روابط روس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ “ہم نے ہمیشہ مغرب، مشرق، شمال اور جنوب کے ساتھ کام کیا ہے۔ جب سے مغرب نے تمام رابطے منقطع کیے ہیں، ہم نے مشرق کے ساتھ پہلے کی طرح معروضی طور پر کام کیا ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح مشرق کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ مشرق کے ساتھ روس کے رابطے بڑھ رہے ہیں، جبکہ نسبتاً یورپ ہماری ترجیحات سے غائب ہو گیا ہے۔

دوسری جانب روس کے اقتصادی ترقی کے وزیر میکسم ریشیٹنکوف نے SPIEF-2022 کے موقع پر کہا کہ یورپی ممالک نے روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات توڑنے کے اثرات کو کم سمجھا اور اس کے نقصانات کا غلط اندازہ لگایا. وزیر نے کہا کہ یورپ ہمارے بغیر ترقی نہیں کرسکے گا – اس معنی میں نہیں کہ وہ ہمارے بغیر مر جائے گا، بلکہ اس لیے کہ ہماری معیشتیں ایک دوسرے کی بہت مضبوطی سے تکمیل کرتی ہیں۔ اس تقسیم کی ایک قیمت ہوگی. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بیک وقت ایک طرف روس پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں تو دوسری طرف روس یورپ کو سامان برآمد کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل