ہومتازہ ترینروسی فوج کی فتوحات کا سلسلہ جاری، سیوردونیسک پر روس کا مکمل...

روسی فوج کی فتوحات کا سلسلہ جاری، سیوردونیسک پر روس کا مکمل کنٹرول

روسی فوج کی فتوحات کا سلسلہ جاری، سیوردونیسک پر روس کا مکمل کنٹرول

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فوج کی فتوحات کا سلسلہ جاری، سیوردونیسک پر روس کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے. جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ روسی فورسز نے ہفتوں سے جاری شدید خونی جنگ کے بعد یوکرین کے مشرقی شہر سیور دونیسک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ یوکرین نے شہر پر روسی کنٹرول کو جنگی حکمت عملی کا نام دیا ہے جبکہ روس کیلئے اسے ماریوپول کے بعد سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سیور سیوردونیسک شہر پر روسی کنٹرول پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ سیوردونیسک سمیت روس کے قبضے میں جانے والے تمام علاقے دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں عالمی سلامتی پر خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین جنگ سے طویل مدتی اقتصادی تباہی کا خطرہ بھی موجود ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل