ہومتازہ ترینبیلاروس کو اسکندر میزائل فراہم کریں گے، روسی صدر

بیلاروس کو اسکندر میزائل فراہم کریں گے، روسی صدر

بیلاروس کو اسکندر میزائل فراہم کریں گے، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے آغاز پر کہا کہ ماسکو آنے والے مہینوں میں اسکندر-ایم میزائل سسٹم مینسک کو فراہم کرے گا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بیلاروس کے رہنما کا استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس آنے والے مہینوں میں بیلاروس کو جوہری وار ہیڈ لے جانے کے قابل میزائل فراہم کرے گا. روسی صدر نے سینٹ پیٹرزبرگ میں لوکاشینکو کے ساتھ اپنی ملاقات کے آغاز پر روسی ٹیلی ویژن پر ایک نشریات میں کہا کہ آنے والے مہینوں میں، ہم بیلاروس کو اسکندر-ایم ٹیکٹیکل میزائل سسٹم منتقل کر دیں گے جو بیلسٹک یا کروز میزائلوں کو اپنے روایتی اور جوہری ورژن میں استعمال کر سکتے ہیں.

یہ سسٹمز 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے روس کے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے فیصلے کے بعد سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر پوتن نے اس کے بعد سے متعدد مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا حوالہ دیا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایسا مغربی ممالک کو خبردار کرنے کے لیے کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ میں مداخلت نہ کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل