ہومتازہ ترینقید میں برطانوی کرائے کے فوجی کی موت

قید میں برطانوی کرائے کے فوجی کی موت

قید میں برطانوی کرائے کے فوجی کی موت

ماسکو (صداۓ روس)
برطانوی کرائے کا فوجی پال یوری – جو دائمی بیماریوں میں مبتلا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا – گزشتہ اتوار کو دونیسک عوامی جمہوریہ (DPR) کی تحویل میں انتقال کرگیا، اس کے محتسب دریا مورزووا نے جمعہ کو اس بات اعلان کیا۔ اہلکار کے مطابق یوری ڈی پی آر کی افواج کے ہاتھوں پکڑے جانے سے پہلے پال یوری یوکرین کے لیے “کرائے کے فوجی” کے طور پر لڑ رہا تھا۔ برطانوی میڈیا نے اس شخص کے رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایک امدادی کارکن تھا۔ مورزووا نے بتایا کہ اپریل کے آخر میں یوری کے پکڑے جانے کے بعد پہلے میڈیکل چیک اپ کے دوران متعدد دائمی بیماریوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں ذیابیطس، نظام تنفس اور گردے کی خرابی اور قلبی امراض شامل ہیں۔

اہلکار نے وضاحت کی کہ ان بیماریوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے تناؤ اور طبیعت بگڑنے سے وہ 10 جولائی کو انتقال کرگیا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈی پی آر حکام کی طرف سے اسیر کو تمام ضروری طبی علاج فراہم کی گئیں تھیں. اہلکار کے مطابق ڈی پی آر کے نمائندوں نے برطانوی حکام بین الاقوامی اداروں اور میڈیا کو یوری کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا تھا، لیکن برطانیہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ اہلکار نے نشاندہی کی کہ لندن نے قیدیوں کے تبادلے کے طور پر ان کی واپسی پر بات چیت کرنے کے محض امکان کو بھی نظر انداز کر دیا تھا۔ ڈی پی آر محتسب نے مزید کہا کہ یوری کا آبائی ملک برطانیہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعے مطلوبہ دوا فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل