سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو صوبے میں فوری طور پر احساس پروگرام اور صحت کارڈ بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔
عمران خان اور پرویز الٰہی کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ اس میٹنگ میں مونس الہی، شہباز گل اور محمد خان بھٹی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور، عوامی فلاح کے پروگرامز اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام اور صحت کارڈ فوری بحال کرنے کی ہدایت کی۔
عمران خان نے کہا سابق حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا، وقت آگیا ہے کہ بلا تاخیر فلاحی پروگراموں کو تیز کیا جائے۔