ہومپاکستانایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ...

ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس ریوینو اکٹھا کیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے جولائی 2022 میں مقرر ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات اکٹھے کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا لیکن ادارے نے 15 ارب روپے زیادہ یعنی 458 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف اقدامات کا نتیجہ ہے، محصولات میں مقامی ٹیکسوں کی شرح 55 فیصد جبکہ درآمدی ٹیکس کی شرح 45 فیصد رہی، مقامی ٹیکسوں کی شرح تقریباَ 31 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جائیدادوں کی فروخت پر پیشگی ٹیکس میں 118 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تمباکو کی صنعت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 47 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جولائی 2022 کے دوران 67 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی شرح 2020 میں 3.0 ملین تھی جو اب 3.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل