ہومپاکستانجی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 95ویں سالگرہ کی تقریب

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 95ویں سالگرہ کی تقریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر اور چینی سفارت خانے کے حکام نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور چینی سفیر نے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان اور چین میں برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں گہری ہیں، پی ایل اے اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر تعاون جاری رہے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل