امریکی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔انہوں نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں واقعات کا آپس میں تعلق ہے اور ان کی وجہ نسلی تعصب ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست نیو میکسیکو میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 مسلمانوں کے قتل پر رنج اور غم میں مبتلا ہوں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔