ہومپاکستانپاکستان: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے لاپتہ بھارتی خاتون کو اہل خانہ سے...

پاکستان: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے لاپتہ بھارتی خاتون کو اہل خانہ سے ملوادیا

بھارت سے دبئی جاتے ہوئے 20 سال قبل لاپتہ ہونے والی بھارتی خاتون حمیدہ بانو کو پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولی اللہ معروف نے اُن کے اہل خانہ سے ملوادیا۔

حمیدہ بانو 20 سال قبل ایک ایجنٹ کے ذریعے دبئی جانا چاہتی تھیں جہاں وہ باروچی کا کام کرتیں اور بھارت میں موجود اپنے بچوں کو پالتیں۔

تاہم دبئی لے جانے کے بجائے ایجنٹ انہیں پاکستان لے لایا پھر انکا بھارت میں موجود اہل خانہ سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اہل خانہ کی تلاش اور بھارت جانے کے لیے کاغذات نہ ہونے سے پریشان ہوکر حمیدہ بانو نے پاکستان میں ہی شادی کرلی۔ چند سال قبل ان کے شوہر کورونا کا شکار ہوکر انتقال کرگئے اور وہ اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

حمیدہ بانو کی کہانی پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولی اللہ معروف نے یوٹیوب پر شیئر کی جو ایک بھارتی صحافی خلفان شیخ کی نظر سے گزری جس نے اپنے کولیگز کی مدد سے حمیدہ بانو کے اہل خانہ کو ڈھونڈ نکالا۔

بھارتی صحافی نے پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ معروف کو ویڈیو کال کی اور حمیدہ بانو کی بیٹی یاسمین سے بات چیت کروائی۔

یاسمین شیخ کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ تک ماں کی کوئی خبر نہ ملنے پر جب ہم نے ایجنٹ سے ماں سے بات کرانے پر اصرار کیا تو وہ اچانک غائب ہوگیا اور پھر کبھی نہیں ملا۔ ہم وسائل اور معلومات کی کمی کے باوجود کوشش کرتے رہے لیکن ماں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل