ہومانٹرنیشنلایران جوہری معاہدہ مکمل، یورپی یونین کے مسودہ پر زیرغور

ایران جوہری معاہدہ مکمل، یورپی یونین کے مسودہ پر زیرغور

ایران، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے درمیان جاری جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات کا حالیہ دور مکمل ہوگیا، جس کے بعد یورپی یونین کے پیش کیے گئے مسودے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ویانا میں 4 دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کا آخری دور مکمل ہونے پر یورپی یونین کی جانب سے حتمی مسودہ پیش کیا گیا، جس کے بعد ایران سمیت دیگر ممالک کے نمائندے واپس لوٹ گئے، جہاں وہ اپنی حکومتوں کے ساتھ اس مجوزہ مسودے پر غور و خوص کریں گے۔

یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزف بوریل نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے بعد حتمی طور پر ایک مسودہ پیش کیا گیا ہے۔

روسی سفیر نے بتایا کہ یورپی یونین کے حتمی مسودے میں ایران کو جوہری پروگرام محدود کرنے کے عوض پابندیوں میں نرمی کی پیشکش شامل ہے۔ اب فریقین کو فیصلہ کرنا ہے کہ مجوزہ مسودہ قابل قبول ہے یا نہیں۔ اگر کسی نے اس پر اعتراض نہ کیا تو جوہری معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فیصلہ کن اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل