ہومپاکستانسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی جانب سے مبینہ طور پر چھاپا مارا گیا ہے جس میں اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور محکمہ انصاف کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کا مقصد سابق صدر کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات برآمد کرنا تھا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے جنوبی فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کارروائی کے دوران ایف بی آئی کے اہل کاروں نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر کر تجوری کی تلاشی لی۔ انہوں نے کارروائی کو امریکا کا سیاہ دور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود ایسی کارروائی غیر ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل