ماسکو (اشتیاق ہمدانی)۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
روسی صدر کے صدارتی دفتر کریملن کی جانب سے جاری بیان میں روسی صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے حالیہ دہائیوں میں بہترین اقتصادی اور سماجی ترقی حاصل کی ہے۔ اسلام آباد کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہے، جس کی بدولت پاکستان بین الاقوامی ایجنڈے پر فوری مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں۔ روس اور پاکستان دو طرفہ ماحول میں اور کثیرالجہتی فارمیٹس کے طور پر دہشت گردی سے نمٹنے اور افغانستان سمیت متعدد مسائل پر فعال شراکت دار ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششیں دونوں ممالک کے مفاد اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے سمیت باہمی مفاد میں روس اور پاکستان کے تعلقات کے تمام دائرہ کار کی مسلسل ترقی کو یقینی بنائیں گی۔