ہومتازہ ترینپاکستان کے روس میں سفیر جناب شفقت علی خان کا یوم پاکستان...

پاکستان کے روس میں سفیر جناب شفقت علی خان کا یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

پاکستان کے روس میں سفیر جناب شفقت علی خان کا یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب
روس کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی ترجیحات کا حصہ ہے اور ان تعلقات نے اب بہت ترقی کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ہمارے کمیونٹی کا اہم کردار ہے
روس کے ساتھ تعلقات میں بہت ترقی ہوئی ہے
پاکستان سب کے دلوں میں دھڑکتا ہے

روس میں پاکستان کے سفیر جناب شفقت علی خان 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان ماسکو میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پاکستان کے سفیر نے پرچم کشائی کی اور صدر مملکت و وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات ڈپٹی ہیڈ آف میشن رانا ثمر جاوید اور تھرڈ سیکٹری محمد طیب نے پڑھے

75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے
فارن سروس کے جوشوا نے ملی نغمے گا کر سماں باندھا اور سب حاضرین سے داد سمیٹی
چائیکوفسکی اکیڈمی کے سٹوڈنٹس نے پاکستانی ملی نغموں سے حاضرین کا دل موہ لیا

اس موقع پر پاکستان کی 75ویں سالگیرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
پاکستان کے سفیر شفقت علی خان ، ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر راشد محمود اور پاکستانی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے بچوں نے کیک کاٹا۔










Facebook Comments Box
انٹرنیشنل