ہومتازہ ترینسابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کرگئے

سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کرگئے

سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کرگئے

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 92 برس کی عمر میں ماسکو کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ روسی میڈیا کے مطابق گوربا چوف طویل عرصے سے بیمار تھے۔ میخائل گورباچوف 2 مارچ 1931 کو پیدا ہوئے اور 1985 سے 1991 تک سابق سوویت یونین کی کیمونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل رہے۔ وہ ریاست اور پارٹی کے اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے۔

گورباچوف نے سوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔ گورباچوف کی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹھرایا گیا۔ گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ روس میں رہنے والے لوگ اور دنیا میں کمیونسٹ لوگ گورباچوف کو سوویت یونین کو توڑتنے والا بنیادی کردار سمجھتے ہیں. بیشتر روسیوں کا خیال ہے کہ امریکا اور سوویت یونین کےدرمیان ہونے والی طویل سرد جنگ کے نتائج کے ذمہ دار بھی میخائل گورباچوف ہیں. میخائل گورباچوف 1985 سے 1991 تک روس کے صدر رہے۔ انھیں 1990 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔

انھوں نے 1996 کے صدارتی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تاہم وہ صرف 0.5 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ ان انتخابات میں بورس یلسن کامیاب ہوئے تھے۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے میخائل گورباچوف کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا۔ سابق روسی صدر کے انتقال پر امریکا سمیت برطانیہ،یورپی یونین،اقوام متحدہ کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل