روس میں بے روزگاری تاریخ کی کم ترین سطح پر
ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس میں بے روزگاری تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. فیڈرل اسٹیٹ سٹیٹسٹکس سروس (Rosstat) نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ تین مہینوں کے دوران 3.9 فیصد پر رہی ہے، جو 1991 کے بعد سے دیکھی جانے والی کم ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس میں رواں سال مئی میں بے روزگاری کی شرح ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئی تھی اور جولائی تک اس سطح پر رہی، جبکہ گزشتہ سال جنوری سے بے روزگاری میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ جولائی 2022 میں روس میں بے روزگار رہائشیوں کی کل تعداد 2.9 ملین تھی جو جون 2022 کے مقابلے میں 51,000 کم ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ماسکو ٹائمز میں چھپنے والے ایک مضمون کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے نتیجے میں ماسکو پر عائد مغربی پابندیوں کے باوجود، روس کی معیشت توقع سے کہیں زیادہ بہتری کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ اسے توانائی کی بلند قیمتوں سے فائدہ ہورہا ہے۔ واضح رہے مغربی پابندیوں کا مقصد روس کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا اور جنگ کی مالی اعانت کے لیے ماسکو کو فنڈز حاصل کرنے سے روکنا تھا۔ لیکن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک نے اس سال کے لیے روس کے جی ڈی پی کے تخمینے کو 2.5 فیصد پوائنٹس سے نمایاں کر دیا. رپورٹ میں کہا گیا کہ جبکہ امریکہ اور چین سمیت بڑی معیشتیں سست روی کا شکار ہیں.