arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینروس میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی، صدر پوتن

روس میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی، صدر پوتن

روس میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی، صدر پوتن

ماسکو : اشتیاق ہمدانی

روسی صدر پوتن نے اقتصادی امور پر ایک اجلاس کے دوران صارفین کی قیمت کے اشاریہ کی سال بہ سال شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے اور گزشتہ ہفتے 13.5 فیصد تک گر گئی ہے. صدر پوتن نے یورپ بھر میں افراط زر کی شرح کے بارے میں بھی بات کی جو گزشتہ چند مہینوں سے بڑھ رہی ہے۔ روسی صدر نے ستمبر کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ براعظم یورپ بھر میں یوروزون %10 ، جرمنی میں %10.9 نیدرلینڈز میں %17.1، لٹویا میں %22.4 ، لتھوانیا میں %22.5، اور ایسٹونیا میں %24.2 دیگر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ یاد رہے مغربی پابندیوں کے پس منظر میں رواں برس فروری کے آخر میں روس میں افراط زر میں اضافہ ہونا شروع ہوا، جو اپریل میں 17.83 فیصد تک پہنچ گیا۔ تاہم سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جیسے ہی روسی معیشت کی بحالی شروع ہوئی، تجارت کا سلسلہ بڑھتا رہا اور روسی کرنسی روبل بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کئی سال کی بلند ترین سطح پر مستحکم ہوئی، جس کی وجہ سے روس میں افراط زر کی شرح کم ہونا شروع ہوئی اور 26 ستمبر تک روس میں مہنگائی کی شرع 13.71 فیصد تک ہوگئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل