پریٹوریا جنوبی افریقہ (سید ذوالفقار حسین شاہ)
جنوبی افریقہ کی مقامی کمیونٹی / پاکستانی اور کشمیری تنظیموں نے سینڈٹن، جنوبی افریقہ میں مودی کے خلاف “سینڈٹن کے انیسفری پارک” میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ، جہاں برکس سربراہی اجلاس منگل کو شروع ہوا۔
برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ سمیت 25 سے زائد ممالک کے سربراہان/وفود نے شرکت کی۔
مظاہرے کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری مسلمانوں کے حق میں بینرز/پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی سرکار کے مظالم کی تصویریں آویزاں تھیں۔
شرکاء نے وزیر اعظم مودی کے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔
شرکاء نے مودی کی بھارت میں اقلیتوں کے خلاف انسانیت دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
شرکاء نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے مودی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
تنظیموں کے سربراہان نے قومی/بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پی ایم مودی ہندوتوا چارٹر کو اجاگر کیا،
مقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اقلیتیں ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہوں۔