ہومتازہ ترینشام میں روسی لڑاکا طیاروں کی دہشت گردوں پر بمباری

شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی دہشت گردوں پر بمباری

شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی دہشت گردوں پر بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے ادلب میں تحریرالشام نامی دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے اس حملے میں 17 دہشت گرد کمانڈر مارے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فضائیہ نے شام کے صوبے ادلب میں تحریرالشام نامی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد کمانڈروں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریرالشام کے کمانڈر اور شامی فوج کے خلاف لاذقیہ میں دہشت گردانہ حملوں کی پلاننگ کرنے والے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔

دو حملے منگل کو دیر گئے صوبائی دارالحکومت ادلب کے مغرب میں واقع ایری میں ہوئے اور اس مرکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں مغربی ممالک کے تیار کردہ دہشت گرد رہ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ شدت پسندوں کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں