ہومپاکستانعمران خان کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

عمران خان کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

اسلام اباد (صدائے روس) سلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر نے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مختصر فیصلے سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ کاز لسٹ میں شامل نہیں تھا، اس لیے فیصلے کی نقل کچھ دیر میں فراہم کر دی جائے گی، ابھی بتا رہے ہیں کہ درخواست منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے پانچ اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس فیصلے میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید چھ ماہ کی قید بھگتنی ہو گی۔

فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اسی شام زمان پارک لاہور والی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد لایا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں