ہومUncategorizedبھارت کا سیکولر ازم ہندو ٹیچر کے حکم پر تشدد کا نشانہ...

بھارت کا سیکولر ازم ہندو ٹیچر کے حکم پر تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم طالبعلم کی شناخت ظاہر کرنے والے صحافی کیخلاف مقدمہ درج

صدائے روس (انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیر کو پولیس نے ہندو ٹیچرکے حکم پرایک مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے متاثرہ طالب علم کی شناخت ظاہر کرنے پر آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 24اگست کو مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں ہندو ٹیچرترپتا تیاگی نے اسلام کے خلاف شدید زہر افشانی کرتے ہوئے دوسری جماعت کے ہندو طلباء ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ رمارنے کا حکم دیدیاتھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور بعدازاں ہندو ٹیچر نے اپنے اس اقدام پر شرمندہ ہونے سے انکار کردیاتھا۔محمد زبیر کے خلا ف وشنودت نامی ایک شہری کی جانب سے دائر شکایت پر جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس کے تحت جرم کے شکار یا گواہ کی شناخت ظاہر کرناجرم ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو محمد زبیر نے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی ۔بعدازاں بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ مقدمے میں انہیں متاثرہ نابالغ بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر نامزد کیاگیا ہے ۔زبیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحافی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لڑکے کی شناخت ظاہر کی تھی۔
ادھر متاثرہ مسلم طالب علم کو اس واقعے کے بعد شدید صدمے کا شکار ہونے پر گزشتہ روز میڈیکل چیک اپ کیلئے میرٹھ لے جایاگیاتھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

6 تبصرے

  1. Monitor phone from anywhere and see what’s happening on target phone. You will be able to monitor and store call logs, messages, social activities , images , videos, whatsapp and more. Real-time monitoring of phones, No technical knowledge is required, no root is required.

  2. Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Many thanks! You can read similar article here:
    Dobry sklep

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں