ہومپاکستانخصوصی عدالت کا سائفر کیس میں زیر حراست رکھنے کا حکم

خصوصی عدالت کا سائفر کیس میں زیر حراست رکھنے کا حکم

اسلام اباد (صدائے روس)
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حکم جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے انھیں سائفر گمشدگی کیس میں اٹک جیل ہی میں زیر حراست رکھنے اور 30 اگست (بدھ) کو خصوصی عدالت کے روبرو پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آفیشل سیکرٹس ایکٹ عدالت کے جج عبدل حسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سائفر گمشدگی کیس میں نامزد ہیں اور زیر تفتیش ہیں چنانچہ انھیں اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہی رکھا جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان کے علاوہ سائفر گمشدگی کیس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ اسد عمر ضمانت پر ہیں۔ اسی کیس میں عمران خان سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم دو مرتبہ اٹک جیل میں تفتیش کر چکی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. urveillez votre téléphone de n’importe où et voyez ce qui se passe sur le téléphone cible. Vous serez en mesure de surveiller et de stocker des journaux d’appels, des messages, des activités sociales, des images, des vidéos, WhatsApp et plus. Surveillance en temps réel des téléphones, aucune connaissance technique n’est requise, aucune racine n’est requise.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں