ہومتازہ ترینروسی ساختہ یاک 130 تربیتی لڑاکا طیارہ ایرانی فضائیہ میں شامل

روسی ساختہ یاک 130 تربیتی لڑاکا طیارہ ایرانی فضائیہ میں شامل

روسی ساختہ یاک 130 تربیتی لڑاکا طیارہ ایرانی فضائیہ میں شامل

تہران انٹرنیشنل ڈیسک
ایران میں روسی ساختہ یاک 130 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے اور وہ ایرانی فضائیہ کا حصہ بن گیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی ساختہ یہ جدید لڑاکا طیارہ پائلٹوں کی چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں ایران نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خرید کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہیں اورخاص طور پر گذشتہ سال یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کے درمیان دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مغرب نے الزائم عائد کیا تھا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ میں ایرانی ڈرون ایک اہم عنصر رہے ہیں۔ تاہم تہران نے ان ڈرونز کے بارے میں تمام افواہوں کو مسترد کردیا۔ ایران نے ماسکو کو یہ طیارے مہیا کرنے کی حقیقت سے انکار کیا۔ جون میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران روس کو ماسکو کے مشرق میں ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے سامان مہیا کررہا ہے کیونکہ کریملن اس ہتھیارکی اپنے ہاں مسلسل دستیابی کو یقینی چاہتا ہے۔ روس نے بھی مغرب کے ان بے بنیاد دعووں کی تردید کی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

6 تبصرے

  1. Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine
    Optimization? I’m trying to get my website to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
    If you know of any please share. Thanks! You can read similar text here: GSA List

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں