کولمبو (صدائے روس)
ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔
کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ہیں اور اس وقت گراؤنڈ میں بارش ہورہی ہے۔