لاہور (صدائے روس)
اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میرج بیورو نے رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔ یشما گل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ میرج بیورو والوں کو اپنے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کہا یہ سوچ کر کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور شادی کرلوں لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سُن کر حیران رہ گئی۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام کررہے ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی شوہرڈھونڈنے کا وقت نہیں ہے۔ ایک دن سیٹ پر بیٹھے بیٹھے مذاق میں آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ میرج بیورو نے یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ میں یشما گل ہوں ویڈیو کال کی اور پھر 4 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور رشتہ ہونے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے معاوضہ مانگا۔یشما گل کا کہنا تھا کہ گھر والے کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کرلیں۔ فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔ انسان کو سوچ سمجھ کر شادی ایک بار ہی کرنا چاہیے۔