ہومشوبزمعروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان میں

معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان میں

لاہور (صدائے روس)
ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ لاہور میں میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی پاکستان آئے ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ میر ا نے کہا کہ ممتاز بیگم کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جس پر ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور اداکارہ کے فنی کیرئیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ممتاز بیگم کی مشہور فلموں میں برسات کی رات، چودھویں کا چاند اور میرے محبوب سمیت درجنوں شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

115 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں