ہومکھیلایشیا کپ فائنل: بھارت کی سری لنکا کے خلاف جارحانہ باولنگ

ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سری لنکا کے خلاف جارحانہ باولنگ

کولمبو (صدائے روس)
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کے خلاف سری لنکا کے7 کھلاڑی 33 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ سری لنکا کی دوسری، تیسری اور چوتھی وکٹ 8 رنز پر گری جبکہ پانچویں اور چھٹی وکٹ 12 رنز پر گر گئی۔فاسٹ بولر محمد سراج نے 4 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کر لیں۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 1 رن پر گری تھی، ان کے اوپنر بیٹر کوسل پریرا کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے بھارت کے جسپریت بمراہ نے ان کو کے ایل راہول کی مدد سے آؤٹ کیا تھا۔
سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، شام کے وقت کنڈیشنز تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ایشیا کپ کا فائنل میچ بوندا باندی کی وجہ سے تھوڑا تاخیر سے شروع ہوا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں