ہومتازہ ترینملک میں یوٹیوب پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

ملک میں یوٹیوب پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

ملک میں یوٹیوب پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کے وزیر مکسوت شادایف نے کازان ڈیجیٹل ویک فورم کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ روس میں یوٹیوب کو بلاک کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا جا رہا ہے. وزیر نے کہا کہ یوٹیوب کو بلاک کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں نہیں ہے۔ شادایف نے یہ بھی یاد دلایا کہ واٹس ایپ میسنجر (میٹا کی ملکیت جو کے روس میں انتہا پسند کے طور پر تسلیم شدہ، سوشل نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک ہے) کو بلاک کرنے کا منصوبہ بھی نہیں بنایا جا رہا ہے۔ قبل ازیں ریاستی ڈوما کمیٹی برائے انفارمیشن پالیسی، انفارمیشن ٹیکنالوجیز اور کمیونیکیشنز کے سربراہ الیگزینڈر کھنشٹین نے کہا کہ ملک میں یوٹیوب سروس کا کوئی مناسب متبادل نہیں ہے اور اس کے ممکنہ بلاک ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ ایک مکمل متبادل سامنے آئے۔

دوسری جانب ١٣ ستمبر کو واٹس ایپ نے ١٥٠ سے زیادہ ممالک میں چینلز کی خصوصیت کے عالمی آغاز کا اعلان کیا۔ اس کے بعد روسی ریگولٹر اتھارٹی روسکومنادزور نے واٹس ایپ کو بلاک کرنے کی اس صورت تجویز دی کہ اگر اس نے دیگر فیچرز کا اضافہ کیا تو روس اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ قانونی تقاضے ان تمام کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں جو ملک میں کام کرتی ہیں اور روسی صارفین پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں