ہومتازہ ترینجنگ بندی کے بغیر یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں, روس

جنگ بندی کے بغیر یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں, روس

جنگ بندی کے بغیر یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں, روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن جنگ بندی کی کسی تجویز پر غور نہیں کرے گا کیونکہ ماسکو پہلے ہی ایک بار دھوکہ کھا چکا ہے۔ روس کے اعلیٰ سفارت کار نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ٧٨ویں اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہم اس حقیقی صورتحال سے پہلے میں دوچار ہو چکے ہیں جب مارچ اور اپریل ٢٠٢٢ میں مذاکرات ہوئے جب ہمیں دھوکہ دیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ تب بھی بات چیت کا آغاز کیا گیا اور جنگ بندی کا کہا گیا لیکن دو دن بعد یوکرین کے شہر بوچا میں ہونے والے واقعات سے ہمیں دھوکہ دیا گیا کیونکہ میرے خیال میں لندن یا واشنگٹن میں سے کوئی نہیں چاہتا کہ یہ جنگ ختم ہو۔

لاوروف نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ اب جب ہم مذاکرات کے بارے میں سنتے ہیں تو جنگ بندی سے انکار کرتے ہیں. اس سلسلے میں جب بھی روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس پر تبصرہ کیا تو انہوں نے بہت واضح طور پر کہا ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم جنگ بندی کی کسی تجویز پر غور نہیں کریں گے، کیونکہ ہم نے ایک بار ایسا کیا تھا لیکن تم نے ہمیں دھوکہ دیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں