ہومتازہ ترینروس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے صدر کو انتہائی مطلوب افراد کی...

روس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے صدر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

روس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے صدر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے کے صدر پیوٹر ہوفمنسکی کو روس کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ خیال رہے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے روس کے صدر دلادیمیر پوتن کے وارنٹ جاری کیا تھا بظاہر جس کے جواب میں روس نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادرے اے ایف پی کے مطابق روس کے وزارت داخلہ کے ڈیٹا بیس پر شیئر کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کہ ’پیوٹر ہوفمنسکی پولش روسی فیڈریشن کے کریمنل کوڈ کے ایک آرٹیکل کے تحت روس کو مطلوب ہے۔‘

وزارت نے پیوٹر ہوفمنسکی کے خلاف الزامات کی تفصیل اور نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ رواں سال مارچ میں دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے غیر قانوی طور پر یوکرینی بچوں کو ڈیپورٹ کرکے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں روسی صدر کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ انہی الزامات پر آئی سی سی نے روس کے صداراتی کمشنر برائے حقوق اطفال کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیا تھا۔ قبل ازیں روس نے آئی سی سی کے پراسکیوٹر کریم خان اور کئی ججوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ روس آئی سی سی کا ممبر نہیں اس لیے اس کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کے خلاف وارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں