ہومتازہ ترینروس سلامتی کے معاملات میں جنوبی سوڈان کی مدد کرے گا ،...

روس سلامتی کے معاملات میں جنوبی سوڈان کی مدد کرے گا ، صدر پوتن

روس سلامتی کے معاملات میں جنوبی سوڈان کی مدد کرے گا ، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیرپوتن نے جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس جنوبی سوڈان کے اندرونی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے اور سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ روسی صدر نے کہا کہ بلاشبہ، ہم جانتے ہیں کہ جنوبی سوڈان کے لئے مزید ترقی سیکورٹی کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے، ان تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے ساتھ جو آپ کو ورثے میں ملے ہیں اس سے نمٹنے میں روس آپ کا ساتھ دے گا۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ علاقائی استحکام اور سلامتی کے امور پر بات چیت کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

روس کے صدارتی محل کریملن میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی. اس ملاقات کا آغاز کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت گہرے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی سوڈان کی خودمختاری اور آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھے۔ اس موقع پر روسی رہنما نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ معاشی ترقی کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ روسی صدر کے مطابق گزشتہ سال دوطرفہ تجارت میں قدرے کمی آئی تھی تاہم اس سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں