ہومانٹرنیشنلجاپان میں شرح پیدائش میں کمی، حکومت کا خصوصی اقدامات اٹھانے کا...

جاپان میں شرح پیدائش میں کمی، حکومت کا خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

جاپان میں شرح پیدائش میں کمی، حکومت کا خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ٹوکیو انٹرنیشنل ڈیسک
جاپان کی حکومت نے ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے فنڈز کے حصول پر بحث شروع کر دی ہے۔ سماجی تحفظ کے فنڈز سے سرمایہ حاصل کرنے کے منصوبے پر پہلے ہی اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ بچوں کی مستقبل کی حکمت عملی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم کشیدا فومیو نے کہا کہ جاپانی حکومت مجموعی طور پر بچوں اور بچوں کی پرورش کے لیے پالیسیوں کو بنیادی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گی۔

جاپانی حکومت نے جون میں ایک حکمت عملی اپنائی تھی جس میں بچوں کی پرورش اور ان کی دیکھ بھال کی چھٹیوں کے لیے اعانتوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت کا مرحلہ وار فنڈنگ بڑھانے اور تین سالوں میں تقریباً ٣٥ کھرب ین، یا تقریباً ٢٣ ارب ڈالر کا حصول یقینی بنانے کا منصوبہ ہے۔

جاپانی حکومت کا منصوبہ طب، نرسنگ کیئر اور سماجی تحفظ کے دیگر پروگراموں میں اصلاحات کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا ہے۔ حکومت کو ایک نیا فنڈنگ پروگرام قائم کرنے کی بھی امید ہے جو سوشل سیکیورٹی انشورنس سے فنڈز حاصل کرے گا اور مالی بوجھ کو متعلقہ شعبوں کے درمیان وسیع پیمانے پر پھیلا دے گا۔ حکام کا سال کے آخر تک بنیادی خاکہ تیار کرنے کا ارادہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں