ہومتازہ تریناسرائیل ایک قابض ریاست ہے اسے اپنے دفاع کا کوئی حق حاصل...

اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اسے اپنے دفاع کا کوئی حق حاصل نہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے فلسطین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ میں اپنے دفاع کا حق اسرائیل نہیں رکھتا، کیونکہ یہ ایک قابض ریاست ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ میں یہاں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منافقت کا بھی ذکر کرنا نہیں بھول سکتا، جو کہ دوسرے حالات میں انسانی ہمدردی کے قانون کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں، تحقیقاتی کمیشن قائم کرتے ہیں، ان لوگوں کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہیں جو برسوں سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے صرف ایک انتہائی اقدام کے طور پر طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی دوسرے ممالک کو انسانی ہمدردی کا سبق سکھاتے پھرتے ہیں اور آج، غزہ میں ہولناک تباہی کو دیکھ کر مکمل خاموش ہیں –

ان کوکھنا تھا کہ غزہ میں شہری تنصیبات پر حملے، ہزاروں بچوں کی موت اور شہریوں کی ہولناک تکالیف مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود بھی امریکہ اور اس کے حواری خاموش ہیں۔

روسی سفارت کار کےمطابق امریکہ اور اس کے اتحادی اس ساری تباہی کے باوجود صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے مبینہ حق کے بارے میں کہتے رہیں، جو کہ ایک قابض ریاست کے طور پر اس کے پاس نہیں ہے، جیسا کہ 2004 میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت کے مشاورتی فیصلے سے تصدیق کی گئی تھی کہ اسرائیل ایک قابض ملک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں