ہومپاکستانبیلا روس میں یوم اردو اور اقبال ڈے کی پروقار تقریب

بیلا روس میں یوم اردو اور اقبال ڈے کی پروقار تقریب

مینسک (صدائے روس)

عالمی یوم اردو اور اقبال ڈے کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ اور مینسک اسٹیٹ لسانی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں مہمان خصوصی بیلا روس میں متعین پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان ، طلباء ، یونیورسٹی کے سٹاف اور بیلاروس یونین آف رائٹرز کے ممبران شریک ہوئے ، اس تقریب میں پاکستانی ثقافتی ورثہ کی بھرپور نمائش کی گئی جسکو بہت پسند کیا گیا۔
بیلاروس میں متعین پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے اردو زبان کی اہمیت اور گزشتہ 400 سالوں میں برصغیر میں مختلف نامور شاعروں اور ادبی شخصیات کے ادا کردہ اہم کردار اور خاص طور پر اردو کی ترقی پر گہرے اثرات اور قیام پاکستان میں عظیم کردار کے حوالہ سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی خدمات پر روشنی ڈالی، جنہیں شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے.
اس تقریب میں مینسک سٹیٹ لینگوئسٹک یونیورسٹی کے ہونہار طلباء نے روسی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور افسانہ نگار فیض احمد فیض کی شاندار نظمیں سنا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی میوزیکل ، ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی جس میں ثقافتوں کے امتزاج کا خوبصورت مظاہرہ کر کے طلباء نے خوب داد حاصل کی۔
یونیورسٹی حال کو پاکستانی جھنڈوں، فن پاروں اور اردو کتابوں سے سجایا گیا تھا۔ ہمیشہ کی طرح بیلا روس میں پاکستانی سفارت خانہ نے لذیذ ذائقوں کے ساتھ پاکستانی دستر خوان بھی متعارف کروایا جسے خوب پسند کیا گیا.
بیلا روس میں پاکستانی سفیر اور یونیورسٹی کی ریکٹر نے مشترکہ طور پر یونیورسٹی کیمپس میں پہلے “پاکستان لینگویج/کلچرل سینٹر (اردو)” کے عنوان سے مستقل ڈسپلے سنٹر کا افتتاح کیا۔ یہ سنٹر تقریباً 100 اردو کتابوں،ممتاز پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں اور پاکستان کے قدرتی حسن کو ظاہر کرنے والی تصاویر سبھی آوزاں کی گئی ہیں ۔ ، یہاں پر ٹرک آرٹ، دستکاری، ڈیکوریشن پیسسز کے مختلف نمونے بھی رکھے گئے ہیں۔
سجاد حیدر خان نے نے پاکستان کیمپس میں مرکز کے قیام اور عالمی یوم اردو/اقبال ڈے کی تقریبات میں سہولت فراہم کرنے پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر نے ثقافتی مرکز کے قیام اور کامیاب تقریب کے لیے سفارت خانے کے تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل کے باہمی تعاون کے لیے مکمل تعاون کا یقین کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

317 تبصرے

  1. Good day! This post could not be written any better! Reading through this post reminds me of my old room mate! He always kept chatting about this. I will forward this write-up to him. Fairly certain he will have a good read. Many thanks for sharing!

  2. certainly like your web-site but you have to check the spelling on quite a few of your posts. A number of them are rife with spelling problems and I in finding it very bothersome to inform the reality on the other hand I’ll certainly come back again.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں